ٹھٹھہ اسپیشل ایجوکیشن رہیبلیٹیشن سینٹر کے پرنسپل ندیم ابراہیم میمن کا بصارت کے عالمی دن کے موقع پر بیان
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن رہیبلیٹیشن سینٹر ٹھٹھہ کے پرنسپل ندیم ابراہیم میمن نے بصارت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہیکہ آنکھیں اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے اس پر ہر حال میں شکر گزار ہونا چاہئے معاشرے میں موجود بصارت سے محروم افراد کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا اہم فریضہ ہے یہ 1921 کی بات ہے کہ ایک فوٹو گرافر جس کا نام جیمس بکس تھا
ایک حادثے میں نابینا ہو گیا اس نے اپنی چھڑی کو سفید رنگ کروایا تاکہ لوگ اس چھڑی کے رنگ سے سمجھ لیں اور اسے راستہ دے دیں اس کے بعد 1930 میں بوم ھئم نامی شخص نے یہ نظریہ پیش کیا کہ نابینا افراد کی چھڑی کو سفید رنگ کروا دیا جائے تاکہ لوگوں کو یہ علم ہو جائے کہ سفید چھڑی رکھنے والے لوگ نابینا ہیں 6 اکتوبر 1964 کو کانگریس نے ایک جائنٹ ریزولیشن پاس کیا
کہ ہر سال 15 اکتوبر کو وائٹ کین سیفٹی ڈے منایا جائے گا عوام الناس کو بصارت سے محروم افراد کے حقوق کی آگاہی دینے کے لیے یہ دن پوری دنیا میں ذمہ داری سے منایا جاتا ہے وائٹ کین نابینا افراد کے لئے آزادی اور عزت کا نشان ہے