خانیوال 12ربیع الاول کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم 138

خانیوال 12ربیع الاول کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم

خانیوال 12ربیع الاول کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم

خانیوال15اکتوبر21(سعید احمد بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی کا 12ربیع الاول کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کے روٹس کا معائنہ۔انہو ں نے اس دوران متعلقہ افسران کو جلوس انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرکے ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاکہ خانیوال پولیس کی جانب سے 12 ربیع الاول میلادالنبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقاریب اور جلوسوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائیگا‘

جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس نفری اور شہر کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائینگے‘ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی ریزرو نفری موجودرہے گی اور جلوس کے پیش نظر متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے کہاکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تمام تر انتظامات منتظمین کی مشاورت اور تجاویز کے روشنی میں انجام دیئے جارہے ہیں‘ دوران جلوس کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچنے کے لئے روٹس سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے مکمل کلیئر کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں