خانیوال تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار
خانیوال 15اکتوبر21(سعید احمد بھٹی) تھانہ چھب کلاں پولیس کی بڑی کاروائی بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار‘ لاکھوں روپے مالیت کی تقریبا” 70 کلو چرس برآمد‘ منشیات فروشی کے دھندے میں استعمال ہونے والی ہنڈا سٹی کار بھی برآمد‘ ملزم منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم کی گائیڈ لائن اوراحکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں فلکشیرکاٹھیا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الصوبائی منشیات فروش گینگ کے سرگرم رکن ثاقب علی ولد محمد حنیف قوم آرائیں سکنہ احمد پور شرقیہ ضلع جھنگ کو مخبر خاص کی اطلاع پر JK شوگر مل روڑ چوک 85/15L سے گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی تقریبا” 70
کلو چرس برآمدکرلی گئی اورمنشیات فروشی کے دھندے میں استعمال ہونے والی ہنڈا سٹی کار بھی برآمدکی گئی‘گرفتار ملزم منشیات پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا‘ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں فلکشیر کاٹھیا،سب انسپکٹر ذیشان احمد‘اے ایس آئی رانا گل فراز اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دی اورتعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دئیے جانے کے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او محمدعلی وسیم نے کہاہے کہ منشیات کا خاتمہ میری اور میری ٹیم کی اولین ترجیح ہے‘منشیات پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے ضلعی پولیس برسرپیکار ہے۔