Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان پولیس اور این ای ٹی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کامیاب کارروائیاں جاری اسلحہ اورمنشیات برآمد چارملزمان گرفتار

مردان پولیس اور این ای ٹی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ کامیاب کارروائیاں جاری اسلحہ اورمنشیات برآمد چارملزمان گرفتار

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)تین منشیات فروشوں سمیت غیرقانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پر ایک ملزم گرفتار چھ کلوگرام سے زائدچرس، ننانوے گرام آئس،ایک کلاشنکوف،پستول اور ایک سو چوبیس عدد کارتوس برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم(NET) اور ضلعی پولیس کا ڈرگ مافیا کے خلاف ایس ایچ او درویش خان اور ایس ایچ او ممریزگل خان کی

قیادت میں تھانہ شیخ ملتون اور تھانہ طوروکی حدود میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی کے گھناونے دھندے میں ملوث 03 ملزمان سمیت غیرقانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پر01 ملزم کو گرفتارکیاگیا۔گرفتارمنشیات فروش ملزمان میں فرمانی گل ولدمحمدامین، اجمل ولد خانم اللہ ساکنان غلہ ڈھیر اور زوار ولد نثارسکنہ شہیدآبادطوروجبکہ غیرقانونی اسلحہ ساتھ رکھنے پرملزم صفدرعلی ولد عبدالوکیل سکنہ محبت آباد شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6300گرام چرس، 99 گرام آئس،01 کلاشنکوف، 01 پستول اور142 عددکارتوس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

Exit mobile version