مردان مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور 286

مردان مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

مردان مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں سیرت النبیؐ کانفرنس و پرنور تقریب کا انعقاد کے پی ہاوس میں کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بطور مہمان خصوصی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد خان، محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے افسران، میڈیا، ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سمیت گورنمنٹ پرائیویٹ اور الاصلاح سنٹر کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی زیر نگرانی میں عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا ایک پرنور تقریب منعقد ہوا عشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں منعقد سیرت النبیؐ

کانفرنس کے موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نےعشرہ اللعالمینؐ کی مناسبت سے محفل حسن قراٰت ، حمد و نعت شریف اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس سے پرُ نور فضا قائم ہوئیتاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور توسیقی اسناد دئیے گئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان سیرت النبی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت طیبہ ﷺامت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے، دین و دنیا کی کا میابی کے لیے تعلیمات نبویﷺ کو اپنائیں ربیع الاول کا مہینہ ہم سے کا تقاضا کرتا ہے کہ تمام مسلمان اپنے دلوں میں عشق رسول ﷺ پیدا کریں اور حقیقی محبت بیدار کریں اور اپنی سیرت و کردار میں نبوی تعلیماتﷺ کو اجاگر کریں،ہمیں اپنے گھر کے ماحول کو قرآن وسنت کے مطابق مزین کریں اور مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں،
مغربی قوتیں ایک مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل دینا چاہتی ہیں اس لیے ہمیں مل کر اسلامی تہذیب و تمدن کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں، محبت رسول ﷺ کا تقاضا ہے کہ تمام معاملات اور طورطریقوں میں تعلیمات نبویہ ﷺ پر عمل پیرا ہوں اور محمد عربی ﷺ کی سچی غلامی اختیار کریں، امت مسلمہ دین و دنیا کی کا میابی کے لیئے سیرت مصطفی پر عمل پیرا ہو جائے، اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق اپنی زندگیاں گزار ریں اسی میں ہماری نجات ہے،اسوہ حسنہ پر عمل نجات کا ذریعہ ہے،دینی مدارس امن اور خیر کے

مراکز ہیں اور قرآن وسنت کی آماجگاہ ہیں،اور منبر و محراب سے ہمشیہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے آوازیں بلند ہوتی رہتی ہیں، علماء کرام نظریہ پاکستان کے محافظ اور محب وطن ہیں ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر دائرہ اسلام سے خارج ہیں،حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں،ختم نبوت کا عقیدہ ایک بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اور ختم نبوت کے لیے کام کرنا ایک عظیم سعادت ہے اختتام پرعشرہ رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں منعقد سیرت النبیؐ کانفرنس کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شرکا کیلئے طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مردان مغربی سوچ اور فکر کو اپنانے کی بجائے اپنے نبی کریم ﷺ کی سیرت مبارکہ کو اپنائیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور” ایک تبصرہ

  1. میں کیا تبصرہ کروں گا بس اتناہی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں جس میں میں ایف ایس میڈیانیٹ ورک/ ڈاٹ کام اسلام آباد کے ایڈمن کا شکریہ ادا کروں ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں