ٹھٹھہ پولیس مقابلے میں جاں بحق کسان صدر ملاح کے ورثا کاکلی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)گھارو میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق کسان صدر ملاح کے ورثا نے مکلی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج میں مقتول کسان صدر ملاح کی ماسی شریفاں ملاح، اہلیہ دادلی ملاح اور اسکے مصوم بچے شامل تھے انکا موقف تھا کہ سابق ایس ایچ او گھارو ممتاز بروہی، نذیر بروہی اور سرور بروہی کی جانب سے کیس سے دستبردار نہ ہونے پر مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاری ہیں
ورثا نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صدرو ولہاری کے قتل کی ایف آئی آر داخل نہیں کی گئی ہے جس پر تشویش ہے اور ہماری جان کو خطرہ ہے ہم مسلسل دھمکیوں سے خوف زدہ ہیں اس وجہ سے روزگار بھی نہیں کرسکتے ہیں ورثا نے چیف جسٹس ہائی کورٹ، آئ جی سندھ سے نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کیس کو فعال کرنے کی اپیل کی ہے