ٹھٹھہ تھر میں غذائ قلت کی وجہ سے بچوں کے اموات کی بڑھتی شرح پر تشویش سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی 151

ٹھٹھہ تھر میں غذائ قلت کی وجہ سے بچوں کے اموات کی بڑھتی شرح پر تشویش سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی

ٹھٹھہ تھر میں غذائ قلت کی وجہ سے بچوں کے اموات کی بڑھتی شرح پر تشویش سربراہ سندھ ترقی پسند پارٹی

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہیکہ تھر میں غذائ قلت کی وجہ سے بچوں کے اموات کی بڑھتی شرح تشویشناک ہوتی جارہی ہے تھر میں دنیا کے 6 نمبر پر کوئلہ کے ذخائر ہیں مگر حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے کالا سونا تھر کے لوگوں کو کوئ خوشحالی نہی دے سکا آئے روز قحط سالی بڑھتی جارہی ہے بھوک کی وجہ سے پھول جیسے بچے روز مرتے جارہے ہیں پینے کا صاف پانی ناپید ہے حکمران اور اینگرو ملکر کرپشن کا ذریعہ ہیں

ترکول منصوبہ بھی تھر کے عوام کو فائدہ نہ دے سکا اور یہاں بھوک اور موت کا رقص جاری ہے کوہستان سے لیکر ساحلی پٹی تک لوگ غربت کے لکیر کے نیچے زندگی گذار رہے ہیں سندھ کے پانی پر قبضہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہوتی جارہی ہے سمندر کو جب تک میٹھا پانی نہی ملے گا وہ زمین کو کھاتا رہے گا اس سب کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سندھ کی عوام کو اب شعور کے ساتھ اپنا ووٹ صحیح استعمال کرنا ہوگا تاکہ جاگیر داروں سرداروں اور وڈیروں کو کسی پارٹی میں جگہ نہ مل سکے اور سندھ دوست طبقہ کامیاب ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں