124

ٹھٹھہ عوام ہوشرباء مہنگائ سے بیزار آگئ ہے حکومت ناکام ہوکر رہ گئ سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ عوام ہوشرباء مہنگائ سے بیزار آگئ ہے حکومت ناکام ہوکر رہ گئ سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیوروچیف ٹھٹھہ)سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہیکہ عوام ہوشرباء مہنگائ سے بیزار آگئ ہے حکومت ناکام ہوکر رہ گئ ہے خارجہ پالیسیاں نہ ہونے کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تذبذب کا شکار ہوکر رہ گیا پیلپزپارٹی کی خارجہ پالیسیوں کے بدولت ملک ترقی پذیر تھا اب عوام کی نگاہیں پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زردرای کی طرف ہیں آنے والا دور پھر ہمارا ہے

آج ہونے والا کراچی کا شاندار جلسہ اپنی مثال آپ ہوگا جہاں شہداء کو خراج پیش کیا جائے گا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب ہوگا لاکھوں لوگ اس جلسہ میں شریک ہوکر ایک بار پھر تحریک انصاف کے ناکام حکومت کے لئے تابوت کا آخری کیل ثابت ہونگے سسئ پلیجو نے کہا کہ انکی قیادت میں ٹھٹھہ سے ہزاروں افراد کے ساتھ ایک بڑا قافلہ 17 اکتوبر کے جلسہ پہنچے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں