خانیوال میونسپل ایڈمنسٹریشن کبیر والہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس ﷺکا انعقاد 143

خانیوال میونسپل ایڈمنسٹریشن کبیر والہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس ﷺکا انعقاد

خانیوال میونسپل ایڈمنسٹریشن کبیر والہ کے زیر اہتمام عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس ﷺکا انعقاد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں میونسپل ایڈمنسٹریشن کبیر والہ کے زیر اہتمام تحصیل کونسل میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس ﷺکا انعقاد۔ہوا سیرت النبی کانفرنس ﷺ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بطور سعادت خاص شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید، چیف آفیسر بلدیہ محمد حسین بنگش ضلعی افسران، سول سو سائٹی بھر پور طریقہ سے شریک ہوئی۔ سیرت النبی کانفرنس ﷺکا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں گل عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور کسی ایک ملک قوم اور نسل کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا سکہ تا قیامت پوری انسانیت کےلئے چلتا رہے گا۔مقررین نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے ظلم و شرک، بدعت و گمراہی کی تاریکیاں چھٹ گئیں اور فسق و فجور کے شیطانی ہتھکنڈے ختم ہو گئے۔مقررین نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر لوگوں کے دل و دماغ کو منور کیاسیرت النبی کانفرنس ﷺ کے اختتام پر عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں