Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مہمند شہید سپاہی نظام شاہ اور سپاہی نصرا علی کے ورثاء کو امدادی چیکس کی تقسیم

ضلع مہمند شہید سپاہی نظام شاہ اور سپاہی نصرا علی کے ورثاء کو امدادی چیکس کی تقسیم

ضلع مہمند شہید سپاہی نظام شاہ اور سپاہی نصرا علی کے ورثاء کو امدادی چیکس کی تقسیم

ضلع مہمند شہید سپاہی نظام شاہ اور سپاہی نصرا علی کے ورثاء کو امدادی چیکس کی تقسیم

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند، ڈی سی مہمند غلام حبیب نے دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سپاہیوں کے ورثاء کو امدادی چیکس حوالہ کیے گئے۔ شہید ہونے والے سپاہیوں کو آئی جی ایف سی کے طرف سے پانچ لاکھ کا امدادی چیک دیا گیا ۔ جبکہ میچنی میں شہید ہونے والے سپاہی کو ڈی سی مہمند کے طرف سے ایک لاکھ روپیہ کا چیک دیا گیا۔

دونوں سپاہیوں کو شہید پیکج بھی ملے گا۔ ڈی پی او مہمند۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر غلام حبیب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین کنڈی نے گزشتہ ستمبر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سپاہی نظام شاہ اور پاک افغان سرحدی چیک پوسٹ پر شہید ہونے والے سپاہی نصرا علی کے ورثاء کی حوصلہ افزائی کیلئے ہیڈکواٹر غلنئی میں تقریب کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب برگیڈ 22 کے برگیڈئر مبشر ندیم اسلم کے ذاتی دلچسپی سے ممکن ہوا. تقریب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز کامران مینگل 173 ونگ کمانڈر کرنل عتیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محسن حبیب اور میر حواص خان کے علاوہ دیگر اعلی سرکاری و سول حکام نے حصہ لیا۔ اس دوران شہید ہونے والے جوان نصراعلی کے ورثاء کو آئی جی ایف سی کے طرف سے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ جبکہ میچنی پوسٹ میں شہید سپاہی نظام شاہ کے ورثاء کو ڈی سی مہمند غلام حبیب خان کے طرف سے ایک لاکھ روپے کا چیک اور کفن دفن کیلئے بھی دو دو لاکھ روپیہ جبکہ ڈی پی او مہمند کے طرف سے 15،15 ہزار روپے کی امدادی چیکس دئیے گئے۔

برگیڈ 22 کے برگیڈئر مبشر ندیم اسلم، ڈی سی مہمند غلام حبیب اور ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء کو تسلی دی کہ شہداء کے بچوں کی جو بھی ضروریات ہونگے وہ انشاءاللہ ہم پورا کریں گے. شہید سپاہی نظام شاہ اور نصراعلی کے بچوں کیلئے کھیل کھود کا سامان کے علاوہ سردی کے کپڑے بھی دیئے گئے۔شہید ہونے والے جوانوں کے ورثاء نے اپنے طرف سے اپنے شہداء پر فخر کیا اور بتایا کہ پاکستان کے سلامتی و بقا کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ ہم پاک فوج و سیکورٹی فورسز کے اداروں پر فخر کرتے ہیں۔۔

Exit mobile version