Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کانفرنس ﷺ کے اختتام پر عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی

کانفرنس ﷺ کے اختتام پر عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے) شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم تقریبات کے سلسلہ میں جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام گجرگڑھی مردان میں عظیم الشان عیدمیلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد۔ہوا عیدمیلادالنبی ﷺ کانفرنس ایک جلوس کی شکل گجرگڑھی بازار سے روانہ ہوا جس کی قیادت جمعیت علما پاکستان کے صوبائی حاجی محمدفیاض خان کررہے تھے
جلوس میں آفتاب خان عسکرخان اورامجدخان کے علاوہ سول سو سائٹی نے بھر پور طریقہ سے شرکت کی۔ جلوس کے شرکاء نے چوک کی طرف روانہ ہوتے ہی حضرت محمد ﷺ کو بلند آواز میں درود و سلام پیش کی اور پرجوش آواز میں نعرہ ختم نبوت زندہ باد لگاتے ہوئے گجرگڑھی چوک پہنچے جہاں عیدمیلاد النبی کانفرنس ﷺکا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضرت محمد ﷺ کی بار گاہ اقدس میں گل عقیدت پیش کرنے بعد جمعیت علما پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ

کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک تذکرہ اتنی بڑی سعادت ہے اس کے برابر کوئی سعادت نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور کسی ایک ملک و قوم اور نسل کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا سکہ تا قیامت پوری انسانیت کےلئے چلتا رہے گا۔ مولانا فیض گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے سے ظلم و شرک، بدعت و گمراہی کی تاریکیاں چھٹ گئیں

اور فسق و فجور کے شیطانی ہتھکنڈے ختم ہو گئے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ مولانا الیاس گل نےکہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرکے لوگوں کے دل و دماغ کو منور کیا عیدمیلاد النبی کانفرنس ﷺ کے اختتام پر عالم اسلام کی سلامتی اور ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔۔

Exit mobile version