ڈیرہ غازی خان میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام کارپوریشن میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر کانفرنس
ڈیرہ غازی خان( بیوروچیف)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں مختلف محکموں کی طرف سے شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریبات جاری ہیں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر اہتمام کارپوریشن میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مشیر صحت محمدحنیف خان پتافی ، چیف کارپوریشن آفیسر ساجد ریاض تھے سیرت کانفرنس میں ڈپٹی ایم او آر عمر ریاض
، ڈپٹی ایم او ایف محمد احمد ، سپرینڈنٹ کارپوریشن سید جمیل شاہ، سپرینڈنٹ ریکوری مجاہد کریم، ڈپٹی ایم او آئی ذیشان فرید ، صوبائی صدر نیشنل لیبر فیڈریشن مرزا محمد عیسی، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن محمد حسنین فراز ، ودیگر کارپوریشن آفیسران وملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی سپروائزر واٹر سپلائی میاں کفیل حیدر نے نعت ہدیہ پیش کیا مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا حصہ ہے خاتم النبیین رحمت العالمین بن کر تشریف لائے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سرکاری سطح پر شان رحمت اللعالمین کی تقریبات شروع کرکے پوری دنیا کو بتادیا ہے کہ ہم حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کریں گے