Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی جاری

ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی جاری

اسلام آباد ( بیوروچیف)ایف آئ اے کی انسانی سمگلرز کیخلاف کاروائی جاری ایف آئ اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ترکی ایمبسی اسلام آباد میں جعلی دستاویزات کی بناء پر ویزہ اپلاے کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عاصم راجہ کو عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ملزم عاصم راجہ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کو مقدمہ نمبر136/21 میں مطلوب تھا۔ملزم نے مبینہ طور پہ جعلی دستاویزات کی بنا پہ ترکی ایمبسی اسلام آباد میں ویزہ کے حصول کی درخواست جمع کرائی۔جعلی دستاویزات جمع کرانے پر ترکی ایمبسی اسلام آباد نے ایف آئی اے کو با ضابطہ کمپلینٹ کی تھی۔ڈاریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون وقار چوہان نے آئیندہ انسداد انسانی اسمگلنگ کے مقدمات میں ملوث جعل سازوں سمیت مزید ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات جاری.

Exit mobile version