وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے افسران خیبر پختون خوا اور مردان انتظامیہ کے نام کھلاخط
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے )مسماة گل رخ دختر جاویداقبال ۔ سونیا ولد سمیع اللہ سکنہ کس کورونہ مردان نے وزیرتعلیم اورمحکمہ تعلیم کے افسران بالا کے پی کے اور مردان انتظامیہ کے نام خط میں کہنا ہے کہ ھم نے اس سال میٹرک کا امتحان پاس کیا جیسا کہ سب کو معلوم ھے کہ امتحان کس حالت میں ھوا ۔ ھم نے گورنمنٹ گرلز ھائی سکول کسکورنہ مردان میں امسال ریگولر حیثت سے میٹرک امتحان دیا اور 4 پیپرز میں 414 نمبر لے کر پاس کیا ھم نے دو تین کالجوں سے فارم لے کر کیلیۓ اپلائی کیا۔
تاھم نتیجے میں گورنمنٹ ھائیر سیکنڈری سکول شاہ ڈھنڈ بابا مردان کے انتظامیہ نے داخلہ فارم قبول کیا ۔اور مزکورہ ادارے میں داخلہ دلوا دیا ۔ھم نے منگائی کے اس دور میں اپنے لئے یونیفارم اور دوسری تیاری پر کثیر رقم خرچ کی ۔اور کالج انتظامیہ کے ہدایت پر مورخہ 18 اکتوبر کو مذکورہ ھائیر سیکنڈری سکول گئے۔ لیکن کچھ دیر بعد ھمیں سکول انتظامہ نے داخلہ فیس واپس کرتے ھوۓ ہمیں داخل ہونے سے انکار کردیا ۔اور یہ خود ساختہ بہانہ کردیا۔ کہ اپ کے نمبر کم ھیں۔ ھمیں محکمہ تعلیم کے افسران بالا کی طرف سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے۔ کہ جن کے نمبر کم ھوں انکو داخلہ نہ دوں۔
جس سے ھم حیران و پریشان ھو کر اپنے والدین کو کیا جواب دینگے انکے خلاف ھم ھر فورم پر اواز اٹھاینگے ۔چار پیپر میں 414 کس طرح کم ھے
۔ اگر پورے پیپر لیتے پھر بھی کچھ بات تھی ۔ اور ساتھ میں کہا کہ اپ مردان تعلیمی بورڈ سے اپرول لائیں تو ہہ کیسے ممکن ھے۔ان سے ہمارا کیا تعلق اور کیا لینا دینا ہے۔ یہ تو محمکموں کی ذمہ داریاں ہوتی ۔ھم معزیز اور باپردہ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بے مقصد دفتروں کا چکر لگانا ہمارے روایات اور اقدار کے خلاف ہے۔اس صورتحال سے ہمارے گھرانے پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ایک طرف حکومتی ادارے تعلیم تعیلم پر فوکس کررہی ہے
۔اور دوسری طرف ہمارے تعلیم کے حصول میں خود ساختہ رکاوٹیں ڈال کر روشنیوں سے محروم کرکے اندھیروں میں دکھیل رہے ہیں۔ جو ھم کسی بھی صورت برداشت نہیں ھونے دینگے۔اس بے انصافی کے خلاف ھر فورم پر اواز اٹھا ئینگے فوری انصاف کے منتظر بزریعہ والدین مسماة گل رخ دختر جاویداقبال ۔ سونیا ولد سمیع اللہ سکنہ کس کورونہ مردان۔ رابطہ فون نمبر 03126314159