کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا ملاکنڈریجن کی اہم کاروائی
خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے اخگرام واڑئی دیر بالا میں گھیرلیا پولیس ، سیکورٹی فورسسزپر حملوں اور بم دھماکوں میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا اہم مطلوب دہشت گردعبدالوہاب ہلاک ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ ، ایمونیشن اور ہینڈ گرنیڈ برامد ہلاک دہشت گرد کی
گرفتاری پرحکومت نے 0.5میلین روپے انعام مقرر کی تھی تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن کو ایک خفیہ اطلا ع ملی کہ افغانستان سے 3/2 دہشت گردوں کی تشکیل ہوئی ہے جو سوات میں مختلف تخریبی کاورائیاں انجام دینگے۔دہشت گرد سوات میں داخل ہونے کے لئے دیر اور سوات کے متصل پہاڑی راستوں کا استعمال کرینگے۔اطلاع کے پیش نظر محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے علاقہ واڑی دیر اپر میں انٹلی جنس بیس اپریشن شروع کرکے بمقام اخگرام واڑئی دیر اپر CTD نفری نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر CTD نفری اور دہشت گرد درمیان فائیرنگ کاتبادلہ ہوا
جس میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ پولیس نفری محفوظ رہی ۔ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت عبدالوہاب ولد غلام جان ساکن ضلع سوات ہوئی ۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ ایمونیشن دوعدد ہینڈ گرنیڈ، پستول 30 بور برآمد ہوا۔مذکورہ مختلف قسم کے دہشت گردی مقدمات میں مطلوب تھا جس کے سر پر انعامی رقم پانچ لاکھ روپے مقررتھی۔ہلاک دہشت گرد نے سال 2008میں پولیس پوسٹ کشورہ ملم جبہ سوات کو بم سے اڑایا تھا ہلاک دہشت گرد نے سال 2008میں ملم جبہ ریزارٹ سوات میں دفتر موسمیات کو اگ لگایا تھا ہلاک دہشت گرد نے سال 2008میں گرلز مڈل سکول کشورہ سوات کو اگ لگا کر جلایا تھاہلاک دہشت گرد نے سال 2008میں پولیس کنسٹیبل کو بمقام گلی باغ سوات کو زبح کرکے شہید کیا تھا
ہلاک دہشت گرد نے سال 2009 مینگورہ بازار سہراب چوک ، گلشن چوک اور نشاط چوک میں بم دھماکے کئے تھے۔ہلاک دہشت گرد نے سال 2009میں تھانہ مینگورہ میں حملہ کرکے جس میں ارمی کے 04جوان زخمی ہوئے تھے۔• ہلاک دہشت گرد نے سال 2009میں ارمی پوسٹ بمقام ولی اباد سوات پر خود کش دھماکہ کرنے میں ملوث تھا۔دھماکے میں 03پاک ارمی اہلکاران شہید جبکہ 03 زخمی ہوئے تھے۔ہلاک دہشت گرد نے سال 2009میں ہوٹل ریور سوات فضاگٹ میں تھوڑ پھوڑاور فائرنگ کیا تھا۔فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر اپریشن جاری ہے۔