مردان محکمہ تعلیم زنانہ مردان کی ضلعی افیسر کا سکول ھال کی ارائش کیلئےعیدمیلادالنبیﷺکے نام پرچندہ 183

مردان محکمہ تعلیم زنانہ مردان کی ضلعی افیسر کا سکول ھال کی ارائش کیلئےعیدمیلادالنبیﷺکے نام پرچندہ

مردان محکمہ تعلیم زنانہ مردان کی ضلعی افیسر کا سکول ھال کی ارائش کیلئےعیدمیلادالنبیﷺکے نام پرچندہ 

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)محکمہ تعلیم زنانہ مردان کی ضلعی افیسر نے عیدمیلاد النبیﷺکے نام پرسکول ھال کی ارائش کیلئے گرلزھائی وھائی سیکنڈری سکولوں کی پرنسپلز سے چندہ کیلئے سابق اے ڈی او و موجودہ پرنسپل کے ذریعے واٹسپ گروپ میں وائس میسج جاری کردیا,زبانی پیغام میں رقم فوری جمع کرکے پیغام کوراز رکھنے کی تاکید بھی کی گئی ھے.ھال کی تزین وآراٸش کیلٸےرقم اکھٹی کرنے کی بات سکول میں اجلاس کے دوران کی تھی.ڈی ای او زنانہ مردان.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ گرلزھاٸی سکول خزانہ ڈھیری کی پرنسپل و سابق اے ڈی ای او زنانہ مردان نے اپنے پرنسپل واٹسیپ گروپ میں لیبر کالونی کے گورنمنٹ گرلز ھاٸرسیکنڈری سکول کے ھال کی بیوٹی فیکیشن،جنریٹر ودیگر ضروریات کیلٸے ہرسکول سے اپنی مدد آپ کے تحت فی سکول دس ہزار روپے چندہ فوری جمع کرانے کازبانی حکم نامہ جاری کیاتھا واٸس میسج کے مطابق دس ہزار روپے رقم جمع کرانے کازبانی حکم ڈی ای او زنانہ مردان نے اجلاس میں چاٸے کے وقفے کے دوران دیاتھا جس میں یہ تاکید کی گٸی تھی کہ رقم فوری جمع کرانے اور چندے کی پیغام کوراز رکھنے کی سختی سے تاکید بھی کی گٸی تھی۔

واضح رھےاس وقت ضلع بھر میں 37 ھاٸی وھاٸر گرلز سکولیں فعال ہیں جنہیں سکول کی ضروری مرمت وہ دیکھ بال کے لیے سالانہ ایک لاکھ روپے اضافی فنڈ ملتے ہیں،پیغام کے باوجود کٸی سکولوں کی خاتون پرنسپلز نے تخفظات کااظہارکیاھے اور موقف اپنایا ھے کہ متذکرہ رقم کس مد میں دیاجاٸے۔اس ضمن میں جب زیربحث خاتون پرنسپل سے زبانی میسج بارے پوچھاتو انہوں نے کہا

کہ یہ میسج ڈی ای او مردان کاھے جس کامقصد اپنی مدد آپ رقم اکھٹی کرکے لیبرکالونی سکول کی ھال کی تزٸین و آراٸش ھے جہاں عیدمیلادالنبی کے تقاریب کاانعقاد بھی ھوگا۔اس ضمن میں جب ڈی ای او زنانہ مردان سے موقف لیاگیاتو انھوں نے کہا کہ ھال کی حالت بہت خراب ھے اس لیے اس کیلٸے مشترکہ کنٹریبیوشن سے ہی حل نکالی گٸی ھے جب ان سے اس سلسلے میں تحریری نوٹیفکیشن بارے پوچھاتو موصوفہ نے کہاکہ اگر ھوابھی ھو تو میں کینسل کرادونگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں