مردان کےشہری تجارتی مرکز کے بالاخانے سے گن پوائنٹ پرکم عمر خواجہ سرا اغوإ
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان کےشہری تجارتی مرکز کے بالاخانے سے گن پوائنٹ پرکم عمر خواجہ سرا اغوإ،قریبی پولیس چوکی پر ھو کاعالم،اغوا کے بعد خواجہ سرا سے درجنوں افراد کاجنسی درندگی وجسمانی تشدد،ھڈیاں فریکچر،میڈیکل مدد کیلئے ایم ایم سی ھسپتال منتقل،تھانہ سٹی میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مردان تھانہ سٹی میں خواجہ سرإ محبوب عرف زمرد نے مقدمہ درج کرتے ھوئے کہا کہ گزشتہ شب ساڑھے تین بجے فیصل امین ولدفضل امین
سکنہ کاٹلنگ ودیگر نامعلوم مسلح افراد نے ھمارےچارسدہ چوک میں واقع بالاخانے سے گن پوائنٹ پر انمول نامی خواجہ سرا اٹھاکرکے اغواکرلیاھے،پولیس رپورٹ پرزیرتفتیش تھی کہ خواجہ سراہ انمول ناگفتبہ زخمی حالت میں تھانہ سٹی اور وہاں سے ھسپتال لایاگیا، خواجہ سرا نے پولیس کوبتایا کہ مجھے اغوا کرنے کے بعدنامعلوم علاقے میں متعددافراد نے زبردستی جنسی درندگی کانشانہ بنانے کے بعد شدید تشددکانشانہ بنایا،طبی عملے نے صواب لیکر لیبارٹری کرانے ارسال کیے جبکہ تھانہ ھوتی نے ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی