جدہ میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کئ جدہ کے مقامی ہوٹل میں چوتھی عبدالستار ایدھی ایوارڈ"تقریب منعقد 128

جدہ میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کئ جدہ کے مقامی ہوٹل میں چوتھی عبدالستار ایدھی ایوارڈ”تقریب منعقد

جدہ میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کئ جدہ کے مقامی ہوٹل میں چوتھی عبدالستار ایدھی ایوارڈ”تقریب منعقد

جدہ ( نورالحسن گجر سے )نوبل انعام کا میرے لیے کوئی مطلب نہیں۔ میں صرف انسانیت کی پرواہ کرتا ہوں۔مولانا عبدالستار ایدھی (مرحوم )کے اس قول کے پیش نظر انکی بےمثال اور بے لوث خدمت خلق کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میمن ویلفیئر سوسائٹی ماسا کئ جدہ کے مقامی ہوٹل میں چوتھی عبدالستار ایدھی ایوارڈ”تقریب منعقد منعقد کی گی۔ تقریب میں ماسا بورڈ ممبران،

میڈیا عہدیداران اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت خطیب سراج لالہ نے حاصل کی۔اور نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کا شرف مدثر شیخا کو حاصل ہوا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سراج آدمجی نے ادا کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماسا شعیب سکندر  نے بتایا کہ انکو مولانا عبدالستار ایدھی کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل رہا ہے اور وہ بطور ممبر ایدھی فاؤنڈیشن کا حصہ بھی رہےہیں انکی شخصیت اور انسانی مدد کے جذبے نے انہیں بہت متاثر کیا جسکی وجہ سے وہ آج بھی ماسا کے پلیٹ فارم سے فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے مولانا ایدھی کی کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ کس طرح دلجمی کے ساتھ ایک ایمبولینس سے شروع کیا گیا کام عالمی سطح پر ایک معروف ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے ماسا کی کمیونٹی سپورٹ کمیٹی بھی پوری لگن اور جذبے کے ساتھ بلا تفریق خدمت پر مامور ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی محمد امین المیمنی نے ماسا عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت زیادہ خوشی ہوئی کہ ماسا نے اس عظیم شخصیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔
اس سال ایدھی ایوارڈ پینل کے ذریعے منتخب امیدوار احمد کمال مکی کو عبدالستار ایدھی ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پچھلے 12 سال سے ماسا کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی بے لوث خدمت میں مصروف عمل رہے ہیں۔ مہمان خصوصی اور ماسا کے عہدیداران نے احمد کمال مکی کو ایدھی ایوارڈ پیش کیا۔۔ جس پر کمال مکی نے ماسا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے ایدھی ایوارڈ کیلئے اپنے انتخاب ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس پر میں ماسا ایوارڈ پینل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کے انہوں نے میرے فلاحی کاموں کو دیکھ کر میری حوصلہ افزائی کی اور اس سب سب زیادہ میری فیملی نے میرا ساتھ دیا اور میرے اس ایوارڈ کی وصولی فیملی کا اہم کردار ہے۔
اس سے پیشتر حاضرین کو جاوید خیرانی، سراج لالہ اور عمران مسقطیہ کی تعاون سے مولانا ایدھی کی زندگی اور خدمات پر مشتمل ایک مختصر ڈاکومنٹری فلم دکھائی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں نے بھی خدمت خلق  کے حوالے سے مولانا ایدھی کی انتھک کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کے ملک کے طول و عرض میں ایدھی ایمبولینس سروس کا جال بچھا ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی سادگی میں گذاری اور سادہ زندگی کو ترک نہیں کیا۔ جدہ کے معروف شاعر جناب اطہر نفیس عباسی نے عبدالستار ایدھی کی شان میں اپنے مخصوص شاعرانہ انداز میں تعریفی کلمات ادا کیے۔ ماسا پیٹرنز محمد بدیع، یونس حبیب اور عبدالرحمن مرچنٹ نے صحافیوں اور دیگر مہمانان کو تحائف سے نوازا۔
اور گزشتہ ماہ سعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے منعقدہ ڈرائنگ مقابلہ کو جیتنے والے میمن کیمونٹی کے 3 بچوں حذیفہ خالد، مدثر شیخا اور حسان یونس کی حوصلہ افزائی کے لئے انکو میڈلز اور اسناد بھی دئیے گئے۔
تقریب کے اختتام پر نائب صدر ماسا وسیم عبدالرزاق تائی نے تمام حاضرین اور مہمان خصوصی کا پروگرام میں شرکت پر انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ایونٹ کمیٹی کے سربراہ خالد تنوما اور انکی ٹیم عقیل تیلی، جاوید خیرانی، سراج لالہ، احمد مکی، سراج آدمجی، عمران مسقطیہ، محمد کبیر اور خزانچی عرفان بھمڑی کو اس کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں