Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

پی ڈی ایم نے راولپنڈی سے حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کردیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے راولپنڈی سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ن) کی جانب سے راولپنڈی کے لیاقت باغ کے باہر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں کئی افراد شریک تھے جنہوں نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی بھی نکالی جس کے باعث مری روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے ملک گیر احتجاج کیلئے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے جعلی حکمرانوں کو گھر بھیجنے کیلئے فیصلہ کن تحریک شروع کردی، پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں بڑھاکر مہنگائی کا ایٹم بم چلایا گیا، ریاست مدینہ کا مذہبی کارڈ تنقید سے بچنےکیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

Exit mobile version