جمعیت علماءپاکستان اور فدایان ختم نبوت کا اعلی سطح وفد کی ڈپٹی کمشنر مردان سے ملاقات
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے بہترین انتظامات،سہولیات اور تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر چراغاں کرنے پر اعزازی شیلڈ پیش کیاتفصیلات کے مطابق جمعیت علماءپاکستان اور فدایان ختم نبوت کا اعلی سطح وفد نے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف سے ملاقات کرکے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی انتظامات، سہولیات اور تمام سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر چراغاں کرنے پر شکریہ ادا کرکے اعزازی شیلڈ پیش کیا
وفد میں جمعیت علماءپاکستان خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،فدایان ختم نبوت خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر علامہ قاضی شاہ روم باچہ،سرپرست علامہ فضل منان قادری،جے یو پی کے صوبائی سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر،مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل اعوان قادری،ضلع مردان کے صدر علامہ ولی اللہ قادری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انصارالابرار ودیگر شریک تھے۔وفد سے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمانے کو ظلمتوں کو ختم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ پر عمل کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ ہادی دوجہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا سے جہالتوں، نا انصافیوں اور اندھیروں کا خاتمہ کیا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ عمل پیرا ہو کر ہم سچے مسلمان اور بہترین انسان بن سکتے ہیں۔ پاکستان بھر میں اور پوری دنیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار محبت کے لئے عاشقان رسول میلاد ریلیاں سمینار اور تقاریب کا انعقاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رشد و ہدایت کا مجسمہ ہے، آپ کی وجہ سے اللہ تعالی نے اس کائنات کو تخلیق کیا
اور جس کسی نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نسبت قائم کر لی وہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسان کو انسانیت کا سبق پڑھایا، معاشرتی برائیوں سے روشناس کرایا اور اللہ تعالی کی قربت کے لئے اس کی تعلیمات کا درس دیا۔ آج کے دور میں ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تعلیمات سے استفادہ کر کے اپنی اصلاح کرنی چاہئیے۔