Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان پولیو ٹیموں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ایس پی آپریشن مردان

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ایس پی آپریشن ضلع مردان محمد قیس خان کا پولیو ٹیموں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر میں مختلف مقامات کا دورہ کیااور پولیو ٹیموں کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ پولیو ڈیوٹی پر مامورمحکمہ صحت کے اہلکاروں سے سیکورٹی سے متعلق دریافت کی۔ جنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر محمد قیس خان نے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی

۔دوران ڈیوٹی نہایت خوش اسلوبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الرٹ ہوکر فرائض منصبی سرانجام دیں۔تاکہ پر امن طریقے سے پولیو مہم اختتام پذیر ہو سکے۔اس موقع پر ایس پی آپریشن ضلع مردان محمد قیس خان نے عوام الناس کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کے ساتھ مل کر اپنے معاشرے کو پولیوجیسی موزی بیماری سے بچائیں۔

Exit mobile version