مردان اسلحہ کی نوک پرلوگوں کولوٹنے والا راہزن گروہ کے دوملزمان گرفتار ؐچھینی گئی رقم ، اسلحہ اور تیزرفتاررکشہ بھی برآمد
مردانْ(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ چورہ کی حدود بیڑوشاخ ذبیرڈھیری میں رات کے وقت عوام الناس کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والا راہزن گروہ کے دوملزمان کوتھانہ چورہ پولیس نے گرفتارکرلیا گرفتارملزمان رات کے وقت تاک میں بیٹھ کرراستے پر آنے جانے والے لوگوں سے اسلحہ کی نوک پر پیسے وغیرہ لوٹتے اور ساتھ میں مارپیٹ بھی کرتے۔
تھانہ چورہ پولیس کو رپورٹ موصول ہوتے ہی ایس ایچ او مدثرخان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث دو ملزمان نیک محمد ولد گل محمد سکنہ اوچ ایراب پارہوتی اور امتیاز ولد حق نوازسکنہ سنگی مرر تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پرلوگوں سے چھینی گئی
رقم مبلغ 90320 روپے، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پستول مع کارتوس اور تیزرفتاررکشہ بھی برآمد کرلیاگیا ہے جبکہ ملزمان نے اپنے دیگر تین شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جنکی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی۔گرفتارملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے۔