تحریک لبیک کا مارچ، کریک ڈاؤن جاری، ٹی ایل پی کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(سردار طیب خان)اسلام آباد پولیس نے ٹی ایل پی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اسلام آباد پولیس نے ٹی ایل پی کے 24کارکنان کو گرفتار کرلیا تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے 9، تھانہ گولڑہ پولیس نے4، اور تھانہ کورال نے 2کارکنان کو گرفتار کیا تھانہ بنی گالہ پولیس نے3، رمنا نے 2 ، سہالہ 2، اور لوہی بھیر پولیس نے بھی 2کارکنان کو گرفتار کیا،اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے تمام اضلاع میں بھی تحریک لبیک کے متحرک کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے،
دوسری جانب وفاقی پولیس کے اہلکاروں اور جوانوں کی چھٹیاں بند کردی گئیں چھٹی پر گئے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی واٹرکینن اور بکتر بندگاڑیاں بھی فیض آباد پہنچا دی گئی ہیں،آنسو گیس کی شیلنگ کے سامان سے لیس پولیس کے دستے بھی فیض آباد موجود ہیں،مظاہرین کو کسی بھی صورت فیض آباد پر نہ پہنچنے دینے کی ہدایت کی گئی ہےلاہور پولیس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،\
لاہور پولیس نے رات گئے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ٹی ایل پی کے درجنوں کارکنان گرفتارکر لئے،شہر لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستیں کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، پنجاب کانسٹیبلری کی بھی نفری طلب کر لی گئی ہے،پورے شہر کی موبائل وانٹر نیٹ سروس معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق لینڈ لائن کو بھی بند کرنے کی سفارش زیر غور ہے،ہجوم سے نمٹنے کیلئے لاہو رپولیس کو جدیدسازوسامان سے لیس کر دیا گیا،واٹر کینن، گیس شیلنگ، سپرے، ربڑ بلٹس، حفاظتی جیکٹس پولیس کے پاس موجود ہے ،باخبر ذرائع کے مطابق پولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ تحریک لبیک کے مارچ کو کسی بھی صورت لاہور سے اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا۔پولیس کو بھرپور کریک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا گیا۔لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر پرزن وینز پہنچا دی گئی ہیں
تحریکِ لبیک کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ پورا کیا جائے، فرانسیسی سفیر کو بے دخل کیا جائے اور لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کیا جائےواضح رہے کہ تحریک لبیک پر حکومت نے پابندی لگا دی تھی تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی جو علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں کو 12 اپریل کو اسکیم موڑ چوک لاہورسے گرفتار کیا گیا تھا
،پولیس نے حافظ سعد رضوی کو 16 اپریل کا احتجاج روکنے کے لیے حراست میں لیا کیونکہ حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق تحریک لبیک نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا تھاسعد رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اور حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگا دی، پابندی کے خلاف تحریک لبیک نے اپیل دائر کی ہے جس پر حکومت فیصلہ دے گی تاحال حافظ سعد جیل میں بند ہیں اور انکی جماعت پر پابندی عائد ہے