اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا 142

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا

سرکلر میں ایمرجنسی اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو:فائل
سرکلر میں ایمرجنسی اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے— فوٹو:فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) اسپتال کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

پمز اسپتال کی ایمرجنسی سے متعلقہ وارڈز کو سرکلر جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات کیے جائیں۔

سرکلر میں ایمرجنسی اسٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اندرون شہر بیشتر راستے بند کردیے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کردیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بھی بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں