پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ 120

پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

پی ایف یو جے کا صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے صحافیوں کے فون ٹیپ کرنے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گِل نے اعتراف کیا کہ صحافیوں کی فون کال ٹیپ کی جاتی ہیں، شہباز گِل نے کہا عاصمہ شیرازی کی مریم نواز کو فون کالز حکومت نے ٹریک کی ہیں۔پی ایف یو جے کا کہنا تھا

کہ یہ حکومتی رکن کا اعتراف ہے جو غیر اخلاقی ہے، شہباز گِل کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی فون ٹیپنگ، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں