Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

موجودہ حکومت میں سچ سننے اور تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، اسفندیار ولی خان

موجودہ حکومت میں سچ سننے اور تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، اسفندیار ولی خان

موجودہ حکومت میں سچ سننے اور تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، اسفندیار ولی خان

موجودہ حکومت میں سچ سننے اور تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، اسفندیار ولی خان

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)جتنی تنقید عوامی نیشنل پارٹی پر ہوئی ہے شاید ہی کسی پر ہوئی ہو، لیکن ہم آج بھی آزاد صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں صحافیوں بالخصوص خواتین صحافیوں کی تضحیک عوامی نیشنل پارٹی کبھی برداشت نہیں کرے گی
حکومت کو اپنے اندار برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا اور تنقید سے سیکھنا ہوگا حکومت نے پہلے ان صحافیوں کو بے روزگار کیا جو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقیدکرتے تھے صحافیوں کو بے روزگار کرنے سے بھی جب حکومت ان کو خاموش کرانے میں ناکام رہی تو آج ان کی کردار کشی کی جارہی ہے موجودہ حکومت میں حکومتی اراکین، وزراء اور مشیر پریس کانفرنسز میں صحافیوں پر براہ راست حملے کررہے ہیں حکومت صحافیوں کی تضحیک کرنے کی بجائے صحافیوں پر حملوں میں ملوث افراد کو قانون کےکٹہرے میں لائے صحافیوں کو سچ بولنے سے روکنے کیلئے ان کی تضحیک کرنا اے این پی کبھی برداشت نہیں کرے گی

اے این پی آزاد صحافت کے ساتھ ساتھ عاصمہ شیرازی اور دیگر تمام صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی تفصیلات کےمطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں سچ سننےاور تنقید برداشت کرنے کی ہمت نہیں، نہ یہ سچ بول سکتے ہیں اور نہ سچ سن سکتے ہیں۔جتنی تنقید عوامی نیشنل پارٹی پر ہوئی ہے شاید ہی کسی پر ہوئی ہو،لیکن ہم آج بھی آزاد صحافت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔ نامور صحافی عاصمہ شیرازی کو ہراساں کرنے کے حالیہ کیمپین اور پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ

حکومت کو اپنے اندار برداشت کا مادہ پیدا کرنا ہوگا اور تنقید سے سیکھنا ہوگا ۔ موجودہ حکومت نےپہلےان صحافیوں اور صحافت سے وابستہ افراد کو بے روزگار کیاجو سچ بولتے تھے اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر تنقیدکرتے تھے، جب اس سے بھی کام نہ بنا تو آج صحافیوں کو چھپ کرانے کے لئے ان کی کردارکشی اور تضحیک کی جارہی ہے۔ بدقسمتی اس سے بڑی اور کیا ہوگی کہ موجودہ حکومت میں حکومتی اراکین، وزراء اور مشیر پریس کانفرنسز میں صحافیوں پر براہ راست حملے کررہے ہیں۔

حکومت صحافیوں کے خلاف کیمپین چلانے اور انکی تضحیک کرنے کی بجائے صحافیوں پر حملوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سچ بولنے سے روکنے کیلئے ان کی تضحیک کرنا اے این پی کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ اے این پی میڈيا کی آزادی اور صحافت پر قدغنوں کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی۔ اے این پی آزاد صحافت کے ساتھ ساتھ عاصمہ شیرازی اور دیگر تمام صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ہمیشہ سچ اور حق کا ساتھ دے گی۔

Exit mobile version