مردان ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ گوہر علی کا تحصیل کاٹلنگ میں کاروائیاں
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق این سی او سی و صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں (لازمی ویکسنیشن نظام) کے تحت جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے تحصیل کاٹلنگ میں شاپنگ/ میگا مارٹس، بس اڈوں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کا دورہ کرتے ہوئے عملہ و گاہک سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکینگ کی اسسٹنٹ کمشنرگوہر علی کی جانب سے ،کاروباری مراکز ہوٹل و ریسٹورنٹس مالکان کو ہدایات جاری کی گئی کہ بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھائے سروسز کی فراہمی نہ کریں
بصورت دیگر خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نےڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایات پر انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز مختلف بی ایچ یوز و ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ نے جاری پولیو مہم و ٹیموں کی نگرانی کرتے ہوئے پلائے گئے قطروں اور انکاریوں کی تعداد کے حوالے سے چیکینگ کی اورانکاری والدین کو امادہ کرنے پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے تعاون کی اپیل کی