خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح
خاتون اول کی بیٹی کا سعودی عرب میں پاکستانی بزنس مین کے بیٹے سے نکاح
خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح ہوا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔
\خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں ہوا، خاتون اول کی بیٹی کا نکاح پاکستانی بزنس میں کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اوردوستوں نے شرکت کی جبکہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان دنوں سعودی عرب کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔