Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان۔تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کارلفٹروں کو گرفتارکرلیا

مردان۔تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کارلفٹروں کو گرفتارکرلیا

مردان۔تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کارلفٹروں کو گرفتارکرلیا

مردان۔تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین کارلفٹروں کو گرفتارکرلیا

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق گرفتارکارلفٹروں نے دو اکتوبر کو میروس سبزی منڈی سے ایک ہی وقت میں دو موٹرگاڑیاں چرائی تھی ایس پی آپریشن محمد قیس ہمراہ ڈی ایس پی انعام جان خان اور ایس ایچ او داودخان نے کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دو اکتوبر کو علاقہ تھانہ صدرکی حدودمیروس سبزی منڈی سے ایک ہی وقت میں دو موٹرگاڑیوں کے چوری ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی جس کا ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ نے سختی سے نوٹس لیا

اور واردات میں ملوث عناصر کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن ثناءاللہ، ایس پی آپریشن محمد قیس،ڈی ایس پی انعام جان،ایس ایچ او داودخان اور تفتیشی افسران پر مشتمل سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جنہوں نے تفتیش کا آغازکرتے ہوئے ان وارداتوں کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیا اوراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے سائنسی خطوط کے ذریعے واردات میں ملوث تین کارلفٹروں تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا گرفتارکارلفٹروں میں میرزمان ولد گل خان سکنہ مہمندایجنسی ،ارشدولدنورزمان اور طارق ولد بخش خان ساکنان بخشوپل شامل ہیں گرفتارکارلفٹروں کا تعلق کارلفٹرگروہ سے ہے

جو مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرکے بعد میں دوسرے صوبوں اور اضلاع میں سستے داموں فروخت کرتے ہیں ملزمان کے قبضے سے وقوعہ میں چوری شدہ دو عدد گاڑیوں کے علاوہ چوری کئے گئے مزید 02 عدد گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان نے اپنے دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے ہیں جنکی گرفتاری جلدعمل میں لائی جائے گی۔

Exit mobile version