Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کوٹلی شہید چوک میں مسلسل ساتویں روز سات گھنٹے کا دھرنا۔ ڈڈیال مقبول بٹ چوک اور سرساوہ چوک میں بھی چار گھنٹے کا دھرنا

کوٹلی شہید چوک میں مسلسل ساتویں روز سات گھنٹے کا دھرنا۔ ڈڈیال مقبول بٹ چوک اور سرساوہ چوک میں بھی چار گھنٹے کا دھرنا

کوٹلی شہید چوک میں مسلسل ساتویں روز سات گھنٹے کا دھرنا۔ ڈڈیال مقبول بٹ چوک اور سرساوہ چوک میں بھی چار گھنٹے کا دھرنا

کوٹلی شہید چوک میں مسلسل ساتویں روز سات گھنٹے کا دھرنا۔ ڈڈیال مقبول بٹ چوک اور سرساوہ چوک میں بھی چار گھنٹے کا دھرنا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)کوٹلی انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے تنظیمی لٹریچر کی واپسی کیلئے لبریشن فرنٹ کا احتجاج جاری۔کوٹلی شہید چوک میں مسلسل ساتویں روز سات گھنٹے کا دھرنا۔ ڈڈیال مقبول بٹ چوک اور سرساوہ چوک میں بھی چار گھنٹے کا دھرنا،لٹریچر واپس نہ ملنے تک احتجاج جاری رہیگا۔لٹریچر قومی امانت ہے۔ انتظامیہ نے شر انگیزی کی۔ ہمارا لٹریچر ہمارے حوالے کیا جائے۔ زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، زبیر قریشی، اشتیاق کشمیری، خان تنویر، ساجد شاہ، راجہ ناظم اور دیگر کا احتجاجوں سے خطاب۔


تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا لٹریچر قومی امانت ہے جسے واپس ملنے تک لبریشن فرنٹ کا احتجاج جاری رہیگا۔وہ سرساوہ چوک میں لبریشن فرنٹ سرساوہ پنجیڑہ یونٹ کی طرف سے کوٹلی انتظامیہ کے خلاف دیے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر رہے تھے۔ کوٹلی انتظامیہ کی طرف سے گزشتہ ہفتے لبریشن فرنٹ کا لٹریچر اٹھانے کے خلاف لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ سرساوہ پنجیڑہ کے درجنوں کارکنان نے سرساوہ چوک میں چار گھنٹے احتجاجی دھرنا دیا۔ اس موقع پر لبریشن فرنٹ سرساوہ کے صدر ساجد شاہ، پنجیڑہ یونٹ کے صدر ادریس کشمیری، راجہ رقیب، فضل حسین، سلمان کشمیری، حسیب نایاب، اشتیاق کاشر، امتیاز اسلم چودھری، مخمور شاہ، راجہ وقار، خان تنویر اور دیگر نے لبریشن فرنٹ کے لٹریچر کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا،
اس موقع پر زونل صدر لبریشن فرنٹ ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کے سٹی صدر کے گھر گھس کر اور وہاں سے لٹریچر اٹھا کر کوٹلی سٹی انتظامیہ نے شر انگیزی کا مظاہرہ کیا۔ کچھ عناصر کی خواہش پر لبریشن فرنٹ کے سٹی صدر کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔انتظامیہ اچھی طرح جانتی تھی کہ اس لٹریچر میں ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ یہ وہی قراردادیں تھیں جو پچھلے سوا مہینے سے سوشل میڈیا پر چل رہی تھیں اور انہی قراردادوں کی روشنی میں جو پندرہ ہزار لوگوں کے اجتماع نے 4ستمبر 2021کو پلندری میں منظور کی تھیں، لبریشن فرنٹ اپنی پرامن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے

۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران وہ کام نہیں کرتے جو انکی روزمرہ ذمہ داری میں آتا ہے، دفتروں میں رشوت ستانی، کام چوری، نااہلی، اقربا پروری اور سیاسی مداخلت عروج پر ہے، شہر اور ضلع مسائل کی آماگاہ بنتے جا رہے ہیں اور اتنظامیہ کا کام اسٹیبلشمنٹ کی فرمانبرداری اور سہولت کاروں کی خوشنودی رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیدھے سادھے لوگ ہیں انتظامیہ ہمارے ساتھ منافقانہ سیاست نہ کرے اور ہمارا لٹریچر واپس کیا جائے۔ڈاکٹر توقیر گیلانی نے کہا کہ تقسیم ریاست کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پاکستان کا حکمران طبقہ اور انکے حواری پاکستان اور ریاست جموں کشمیر کی عوام کے کھلے دشمن ہیں۔ریاست جموں کشمیر پاکستانی حکمرانوں کی وراثت نہیں بلکہ اس کے مالک ریاست کے لوگ ہیں۔

ریاست کے لوگ مودی عمران گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی بندر بانٹ کبھی کبھول نہیں کریں گے۔ ہم ہر چوک چوراہے پر مزاحمت کرینگے اور منحوس خونی لکیر کے خاتمے تک، ریاست کی آزادی تک جدوجہد کرینگے۔شہید چوک کوٹلی میں لبریشن فرنٹ سٹی کوٹلی کے کارکنان نے رقیب راجہ، ملک لیاقت،دلشاد قریشی، زبیر قریشی، اعزاز گیلانی، تیمور راجہ، سرفراز لالہ، جبار ملک،عقیل ساگر، تاشفین شاہ، حسنین ملک، ذیشان بھٹی اور دیگر کی قیادت میں مسلسل ساتویں روز بھی سات گھنٹے کا احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکاء کوٹلی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے اور لٹریچر کی واپسی کا مطالبہ کرتے رہے۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ کے ضلعی جنرل سیکریٹری زبیر قریشی نے واضح کیا کہ لٹریچر کی واپسی تک لبریشن فرنٹ کا احتجاج بہرصورت جاری رہے گا۔ انتظامیہ لیت و لعل سے کام نہ لے اور ہمارا لٹریچر واپس کیا جائے۔ ڈڈیال میں مقبول بٹ شہید چوک میں لبریشن فرنٹ کے کارکنان نے مسلسل ساتویں روز لٹریچر کی واپسی کیلئے احتجاجی دھرنا دیا۔دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر ناظم راجہ نے کوٹلی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لبریشن فرنٹ کے کارکنان قیادت کی کال کے منتظر ہیں۔ کوٹلی انتظامیہ لٹریچر واپس کرے ورنہ سخت احتجاج کا سامنا کرنے کیلئے تیاری کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لبریشن فرنٹ کے کارکنان اپنا لٹریچر ہر صورت واپس لیں گے۔

Exit mobile version