وزیراعظم کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکبا
وزیراعظم کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دینے پر پاکستانی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کابینہ کے دیگر اراکین کے ہمراہ سعودی عرب میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کو اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم کو مبارک دی ہے اور بہترین قائدانہ کردار ادا کرنے پر کپتان کی تعریف کی ہے۔
Congratulations to the Pakistan Team & esp to Babar Azam who led from the front, as well as to the brilliant performances of Rizwan & Shaheen Afridi. The nation is proud of you all. pic.twitter.com/ygoOVTu37l
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رضوان اور شاہین آفریدی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، قوم کو پاکستان کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تاریخ بدل دی ہے۔