پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم 108

پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی، بھارت کے ساتھ کرکٹ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پاکستان پر عزم ہے۔

پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں ملکوں کے تعلقات لازوال ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع ہیں، پاکستان دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔

’پاکستان کی جیت کے بعد بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کا مناسب وقت نہیں‘

وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کی جیت کا ذکر بھی چھیڑ دیا اور کہا کہ وہ جانتے ہيں گذشتہ رات پاکستان کی جیت کے بعد اب بھارت سے تعلقات بہتر کرنے کی بات کا یہ مناسب وقت نہیں۔

عمران خان کی اس بات پر شرکا نے تالیاں بھی بجائيں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں استصواب رائے کا حق دے تو خطے میں امن ہوسکتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے، پاکستان اور بھارت اچھے ہمسائے کے طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دوسرے تمام رشتوں سے بالاتر ہیں،عمران خان

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کے لیے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع ہیں، پاکستان میں سعودی عرب سمیت سب کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے دلی خواہش ہے کہ سعودی عرب بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دوسرے تمام رشتوں سے بالاتر ہیں،  پاکستان اور سعودی عرب میں لوگوں سے لوگوں کا تعلق ہے، ہر حکومت سعودی عرب کے ساتھ یہ خاص وقت گزارنا چاہتی ہے، سعودی عرب نے مشکل ترین لمحات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر حکام بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مڈل ایسٹ گرین انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

اس فورم سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان وژن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 میں کافی مماثلت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں