مردان پولیس اور این ای ٹی ٹیم کی منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی دو منشیات فروش گرفتار چرس اور آئس برآمد
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومردان ڈاکٹرزاہداللّٰہ کی خصوصی احکامات پرNET ٹیم اور ضلعی پولیس کامنشیات فروش عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ تخت بھائی پولیس اور نیٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہدعلی ولداسلام گل سکنہ کندھاروکلے حال حاجی کیمپ روڈ پشاورکو گرفتارکرکے
اسکے قبضے سے 2536 گرام چرس اور 110 گرام آئس قبضہ پولیس کی گئی اسی طرح تھانہ چورہ پولیس نے بھی منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 01 منشیات فروش عنایت اللہ ولد علی رحمان سکنہ عید گاہ بخشالی کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے 1897 گرام چرس برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے