پی وائی او ابوظہبی کی تقریب، زاہدخٹک کی پی ٹی آئی سے پی پی پی میں شمولیت، قیصرآفریدی نے ٹوپی پہنائی
ابوظہبی(بیورورپورٹ)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ابوظہبی کے زیر اہتمام کرک سےتعلق رکھنے والے جیالے اور پی وائی او کرک کے سابقہ صدر زاہد خٹک کی رہائشگاہ پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی پی یو اے ای کے نائب صدر اور پی پی پی کے پی کے اوورسیز گروپ کے سربراہ قیصر خان افریدی، پی وائی او یو اے ای کے نائب صدر تاج علی خان، پی وائی او دبئی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فرمان خان، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ابوظہبی کے سیکریٹری اطلاعات عبدالحمید طورو، پی وائی او ابوظبہی کے چیف آرگنائزر سردار خان حمداللہ اور جیالوں و کارکنوں نے بھر پور شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے
سرگرم ممبر عثمان خٹک نے پی ٹی آئی کی ناقص، عوام دشمن اور ناکام پالیسیوں سے دل برداشت ہوکر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا، پی پی پی یواے ای کے نائب صدر قیصر خان آفریدی اور عبدالحمید طورو نے عثمان خٹک کو پارٹی ٹوپی پہنائی اور پی پی پی میں خوش آمدید کہا، پی پی پی راہنماوں نے زاہدخٹک کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور غریب عوام کے مفادات کیلئے کام کرتی ہے ان شاءاللہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کا مشن جاری رہے گا