چک ہریام پل آج بھی نامکمل ۔کرپشن کی نذر ہو رہا ہے مہنگائ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، افتخار احمد صدیقی 167

چک ہریام پل آج بھی نامکمل ۔کرپشن کی نذر ہو رہا ہے مہنگائ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، افتخار احمد صدیقی

چک ہریام پل آج بھی نامکمل ۔کرپشن کی نذر ہو رہا ہے مہنگائ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، افتخار احمد صدیقی 

اسلام گڑھ( جاوید اقبال بٹ سے) چک ہریام پل آج بھی نامکمل ۔کرپشن کی نذر ہو رہا ہے مہنگائ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے یکم نومبر کو اسلام گڑھ کے عوام بھی ڈڈیال میں احتجاجی موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کریں 25نومبر کو ہم اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینا چاہتے ہیں اگر ضرورت پڑی تو ضلع بھر کو جام کر کے رکھ دیں گے عوام اپنے حقوق کی جنگ کے خاطر اٹھیں اور کرپٹ نظام کو پلٹ کر رکھ دیں بہت جلد بڑے نتائج عوام کے سامنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار صدائے حق چئیرمین افتخار احمد صدیقی نے چنار پریس کلب اسلام گڑھ میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر چنار پریس کلب اسلام گڑھ صدر راجہ عرفان صادق صدر آزاد کشمیر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ جاوید اقبال بٹ ،انجمن تاجراں کے نائب صدر حاجی ریاض ،سابق ایڈمنسٹریٹر لالہ تصدق علی ،یوتھ راہنما سردار تنویر ،صدائے حق صدر سرفراز خان ، صدائے حق نائب صدر چوہدری زبیر ،مہران خواجہ ایڈووکیٹ اور صحافی بھی شامل تھے صدائے حق پارٹی چئیرمین افتخار احمد صدیقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال ہمیشہ ٹارگٹ ایریا رہا ہے لوگوں کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے کے اندر خرابیاں اور برایئوں دن بدن بڑھ رہی ہیں گذشتہ سالوں میں بے گناہوں کو تھانہ میں بند کروانا عام سے بات ہوتی تھی ہم اس وقت بھی سراپا احتجاج بنے رہے اور قاتلوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا

جاتا رہا صدائے حق کی بنیاد ناانصافی ،ظلم و جبر اور کرپشن کے خاتمے کے لیے رکھی گئ ہے ہمارے معاشرے میں جھوٹ عام ہے اور منشیاتیوں،سزا یافتہ افراد کو جہاں معتبر سمجھا جائے وہاں نظام کی بنیادیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ صدائے حق ایک عظیم مشن لیکر چل رہی ہے اور ظلم و ستم ناانصافی کے خاتمے کے لیے گزشتہ بارہ سالوں برسر پیکار ہے محکمہ مال ہو یا محکمہ پولیس ،محکمہ صحت ہویا محکمہ تعلیم ،محکمہ شاہرات ہو یا بلدیہ یا کوئی اور محکمہ تمام محکمے شتر بے مہار بنے ہوئے ہیں اور واپڈا کیجانب سے ظلم و ستم کی داستانیں عام ہو چکی ہیں متاثرین منگلا ڈیم آج بھی دربدر کی ٹھوکریں

کھانے پر مجبور ہیں اور رٹھوعہ ہریام پل آج بھی عدم تکمیل کا شکار ہم لوگوں کی خاموشی کے باعث رٹھوعہ ہریام پل گذشتہ کئ سالوں سے نامکمل ہے اور گذشتہ حکومت ہریام پل کے فیصلے کی توہین کی مرتکب ہو چکی ہے اور اب آزاد کشمیر میں نئ حکومت بن چکی ہیں ہریام پل کی عدم تکمیل کے خلاف تحریک کا آغاز باقاعدہ طور پر ہم ڈڈیال سے احتجاجی موٹر سائیکل ریلی کی شرکت میں کر رہے ہیں جس کا آغاز بھلوٹ سے اور اختتام ڈڈیال مقبول بٹ شہید چوک میں ہو گا میرپور شہر ،چکسواری اور کوٹلی سے لوگوں نے بھی بھرپور شرکت کی یقینی دھانی کروائ ہے ہم اسلام گڑھ کی انجمن تاجراں ،صحافیوں

،وکلاء،تاجروں اور عوام علاقہ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں اور جس تحریک کا ہم آغاز کر رہے ہیں یہ تحریک آہستہ آہستہ آگے بڑھے گی اور ہم پچیس نومبر کو بھی رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل ،کرپشن کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا پر غوروفکر کر رہے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ضلع بھر میں بھی احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے کیونکہ یہ زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں