Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری ناظم حسین کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے کوٹلی جیل میں ملاقات

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری ناظم حسین نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سے کوٹلی جیل میں ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کی قتل کے جھوٹے مقدمے سمیت آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔چوہدری ناظم حسین نے چوہدری محمد یاسین کی ریاستی عوام اورجمہوریت کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری یاسین اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش ہے

۔چوہدری یاسین نے سیاست میں ہمیشہ رواداری اور وضع داری کا مظاہرہ کیا ہے۔دوہرے قتل کیس کا الزام نہ صرف چوہدری محمد یاسین بلکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے خلاف مبینہ سازش ہے۔جس کا جیالے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعدا ٓزاد کشمیر میں بھی جیالوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی روش شروع ہو چکی ہے۔پیپلز پارٹی قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

چوہدری یاسین اور ان کے بیٹے جلد اس جھوٹے مقدمے سے باعزت بری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حقیقی تبدیلی عوام کے سامنے آچکی ہے۔جلد عوام کی جان اس سلیکٹیڈ حکومت سے چھڑا کر عوام کی حقیقی حکمرانی قائم کریں گے۔

Exit mobile version