ضلع مہمند مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا مظاہرہ
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا مظاہرہ ایم پی اے نثار مومند عوامی نیشنل پارٹی ورکرز سمیت احتجاج میں شریک ہوئے۔ تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرے سے نثار مومند کا خطاب تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کی قیادت میں ضلع مہمند کے تجارتی مرکزی بازار میاں منڈی میں احتجاجی مظاہرہ ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ روزمرہ کے اشیاء کی قیمتوں میں بےتحاشہ اضافے نے غریب طبقہ کی کمر توڑدی
اور ہر ادارے میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور اقربا پروری سے تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ سلیکٹیڈ حکومت چلانے کا اہل نہیں ہے۔ مزدور دیہاڑی دار لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے احتجاجی مظاہرے ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت خان مومند، پی کے 104صدر جاوید خان، تحصیل حلیمزٸی صدر عبدالمجید اور کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔۔۔