ڈی آئی خان /سابق ناظمین کا اکٹھ/آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے)،سابق ناظم خرم شہزاد اور سابق ناظم جازب جاوید بھابھہ کے آفس میں سابق ناظمین خرم شہزاد، انوربھٹی، محمد طاہر، جازب جاوید بھابھہ، اشفاق چغتائی، حفیظ بھٹی، ذوہیب قریشی اور دیگر سابق ناظمین کا آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اس موقع پر سابق ناظم گیلانی ٹاون جازب جاوید بھابھہ، سابق ناظم یوسی نمبر5 خرم شہزاد اور دیگر سابقہ ناظمین نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سےحصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا،
اس موقع پر خرم شہزاد اور جازب جاوید بھابھہ نے کہا کہ سابق ناظمین بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہیں، ان شاءاللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جیت ڈیرہ کی بے لوث خدمت کرنے والے ناظمین کی ہوگی، خرم شہزاد، انور بھٹی، جازب جاوید بھابھہ، محمد طاہر، اشفاق چغتائی، حفیظ بھٹی، ذوہیب قریشی اور دیگر نے سابق ناظمین کے حوالے سے مشاورت کا دائرہ وسیع کرنے کا عزم کیا