138

مردان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ دوخاندانوں کو خونی تصادم سے بچالیا

مردان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوۓ دوخاندانوں کو خونی تصادم سے بچالیا

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)تھانہ رستم پولیس نے بروقت کامیاب کارروائی کرتے ہوۓ دو فریقین کو بڑے خونی تصادم سے بچا لیا تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ رستم کی حدود گاوں چارگلی میں دو فریقین کے مابین میں کافی عرصہ سے تنازعہ آراضی چلی آرہی تھی جس کے وجہ سے کل دونوں فریقین آمنے سامنے ہوۓ اور ایک دوسرے پرندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے علاقہ میں کافی خوف وہراس پھیل رہا تھا کہ اس دوران تھانہ رستم پولیس کو اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ رستم کے ایس ایچ او مراد خان روقت ایکشن لیتے ہوۓ

ہمراہ نفری پولیس بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں فریقین سے موقع پر چار افراد کو بامسلح قابو کرکے گرفتارکرلیا گرفتارملزمان میں امتیاز، قاسم پسران زمان خان اور شیرولی، اشفاق پسران عظیم اللہ ساکنان چارگلی شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلاشنکوف ایک بندوق ایک پستول بمع کارتوس برآمد ہوکرگرفتارملزمان کے خلاف تھانہ رستم میں مقدمہ درج کیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں