ملک بھر میں او جی ڈی سی ایل کی مختلف فیلڈز کے گرد و نواح میں 33 آئی کیمپس لگائے جائیں الشفاء آئی ٹرسٹ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال نے مفاہمت کی ایک یاداشت پرآج یہاں او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت ملک بھر میں او جی ڈی سی ایل کی مختلف فیلڈز کے گرد و نواح میں 33 آئی کیمپس لگائے جائیں گے۔ جس کا تخمینہ 92 ملین روپے لگایا گیا ہے ۔ ان کیمپس کا انعقاد 15 نومبر 2021 سے 30 اپریل 2022 تک کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا کے 7 اضلاع، صوبہ پنجاب کے 6 ، صوبہ سندھ کے 11 اور صوبہ بلوچستان کے 8 اضلاع میں فرئی آئی کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
قبل ازیں 2017 میں ملک بھر میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز کے گرد و نواح میں بسنے والے غریب لوگوںکے آنکھوں کے علاج معالجے کے لئے 27 مختلف مقامات پر مفت کیمپس لگائے گئے تھے ۔ جس پر 39 ملین روپے خرچ ہوئے تھے ۔ ان آئی کیمپس میں غریب اور نادار لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے موتیا کے مفت آپریشنز ، نظر کے چشمے اور ادویات بھی فراہم کی گئیں تھیں
۔مقامی لوگوں نے او جی ڈی سی ایل کے اس اقدام کو بہت سراہااور علاج معالجے سے بہت زیادہ مطمئن اور خوش تھے۔ جس کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ یہ ایک انوکھا تجربہ تھا اور کمپنی کی قرب و جوار میں بسنے والے غریب اور نادار لوگوں کا علا ج معالجہ ان کے گھر کی دہلیزپر مفت کیا گیا تھا ۔