ملتان میں خاتون کو حور کےطورپرپیش کرنے پر اسلامی نظریاتی کونسل کا اظہار برہمی
اسلامی نظریاتی کونسل نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے معیارمقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد میں ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس میں رحمۃ للعالمين ﷺاتھارٹی کےقیام سے متعلق قرارداد پربحث ہوئی۔
اجلا س کے دوران 12ربیع الاول پرملتان میں خاتون کو حور کےطورپرپیش کرنے پر ممبران نے اظہار برہمی کیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہےکہ اسلام میں اس طرح خواتین کو حور بنا کر پیش کرنا انتہائی غلط اقدام ہے، مذہبی رسومات میں بازاری طرز کے اقدامات کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے نعت خوانی، مرثیہ، قصیدہ اور نوحوں کو گانےکی طرز پر پیش کرنےکی مخالفت کرتے ہوئے مذہبی رسومات اور مذہبی عقائد کی ادائیگی کے موقع پر ایک معیار مقرر کرنے کی تجویز دی