مردان: پولیس لائن میں پولیس جوانوں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد 112

مردان: پولیس لائن میں پولیس جوانوں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد

مردان: پولیس لائن میں پولیس جوانوں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد

مردان (شاہ باباحبیب عارف سے)تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد نے پولیس لائن میں پولیس اہلکاروں کے مسئلہ مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد کیا اردلی روم میں ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف تھانوں میں تعینات پولیس کے جوانوں نے ڈی پی او ڈاکٹرزاہد کے سامنے اپنے عرض معروض پیش کرتے ہوئے انہیں مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ڈی پی او مردان نے اہلکاروں کو درپیش جائز مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے

کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے جان ومال کی حفاظت کو اپنا شعار بنائیں فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا، اچھی کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی اور کوتاہی برتنے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں