مردان تاجربرادری کی خوشحالی اورکاروبار کو ترقی پرگامزن کرنے کے لیے ہم سب کوملکر بھرپور کوشش کرنی ہوگی۔سعودالرحمن
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان چیمبرآف کامرس کے دروازے تمام تاجروں کے لیے کھلے ہیں حکومت اورتاجروں کے درمیان پُل کاکردار ادا کرینگے تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مردان چیمبرآف کامرس کوملک کے دوسرے چیمبروں کے مقابل لانے کے لیے پاکستان کے مختلف چیمبرزکے دورے کرینگے اوراُن سے استفادہ حاصل کرینگے حکومت پاکستان سے مردان چیمبرکے لیے مختلف پراجیکٹ پرکام جاری ہے اور ہم مذید بھی کوشش کررہے ہیں
اس کے لیے کاروباری حضرات آگے آئیں اورچیمبرکے پیلٹ فارم کواپنے کاروبار کے لیے استعمال کریں اوربیرونی دنیا سے اپنے تجارت کوفروغ دیں ان خیالات کا اظہارمردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سعود الرحمن اورسینیئرنائب صدرحاجی محمدفیاض خان نے مردان چیمبر کے آفس میں مختلف بازاروں سے آۓ ہوۓ تاجروں کے وفودسے کیا انہوں کہا کہ ملکی معشیت میں تاجر ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے
لہذاء اس کی ترقی کے لیے ہم سب کوملکر مثبت اور ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے انہوں مذیدکہا کہ تاجربرادری اپنے کاروبار کووسعت دینے کے لیے مردان چیمبرآف کامرس سے بھرپورفائدہ اُٹھا سکتے ہیں جس کے لیے مردان چیمبرآف کامرس بھرپور تعاون کرنے لیے ہمہ وقت تیار ملے گا۔