پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر 7 بھارتی شہریوں پر مقدمہ درج 107

پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر 7 بھارتی شہریوں پر مقدمہ درج

پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر 7 بھارتی شہریوں پر مقدمہ درج

پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر 7 بھارتی شہریوں پر مقدمہ درج

ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیسٹس لگانے کے الزامات ہیں— فوٹو: فائل
ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیسٹس لگانے کے الزامات ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان کی فتح کا جشن منانے کے الزام میں بھارتی ریاست اتر پردیش (یو پی) میں7 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوپی پولیس نے 7 میں سے 4 افراد کوگرفتار کرلیا ہے، ان تمام افراد پر پٹاخے پھوڑنے، پاکستان کی حمایت میں نعرے اور اسٹیسٹس لگانے کے الزامات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار شکست دی جس کے بعد سے بھارت میں کہرام مچا ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان کے حق میں نعرے لگے ہی اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستان کی جیت کی خوشی میں پٹاخے چھوڑے گئے۔

نئی دہلی میں پٹاخے پھوڑنے کے معاملے پر تو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ سیخ پا بھی ہوگئے تھے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا تھا۔

پاکستان سے شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر بھی تنقید کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں