Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈی آئی خان/ایسر اور لوری برادری کی دشمنی دوستی میں تبدیل/ممبرڈی آر سی ملک اکرام ایسر کا صلح میں مرکزی کرادار

ڈیرہ اسماعیل خان(نثاربیٹنی سے) یونین کونسل مریالی، قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں تبدیل، ایسر اور لوری برادری میں صلح، صلح میں ممبرڈی آر سی ملک اکرام ایسر کی کوششیں قابل تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریالی کی مرکزی عیدگاہ میں ایسر اور لوری برادری کے درمیان صلح کے لیے جرگے کااہتمام کیا گیا جس میں دونوں فریقین تقریبا”1 سالہ پرانی دشمنی کو بھلاکر شیر و شکر ہوگیے،اس صلح میں مرکزی کردار سابق ناظم یونین کونسل مریالی اور ممبر ڈی آر سی ملک اکرام ایسر نے ادا کیا،

تقریبا ایک سال قبل ایسر اور لوری برادری کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد لوری برادری کا ایک شخص قتل ہوا جس کی صلح کے لئے کافی عرصے سے کوششیں جاری تھیں، ان کوششوں میں ممبر ڈی آر سی ملک اکرام ایسر کا مرکزی عمل دخل رہا اور انہوں نے دونوں فریقین کو قریب لانے اور صلح کے لیے راضی کرنے میں اہم اور مرکزی کردار ادا کیا، کئی ماہ کی کوششوں کے بعد بالآخر دونوں فریقین صلح پر رضامند ہوگئے اور اس سلسلے میں گذشتہ روز مریالی کی مرکزی عیدگاہ میں صلح کے لیے جرگہ منعقد کیا گیا

جس میں دونوں فریقین نے ملک اکرام ایسر اور دیگر معززین علاقہ کی موجودگی میں گلے مل کر دشمنی کا خاتمہ کر دیا، اس موقع پر ممبر ڈی آر سی ملک اکرام ایسر نے دونوں فریقین کو مبارکباد دی اور ان کی عزت افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، اہل علاقہ نے اس صلح کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف دونوں برادریاں ایک دوسرے کے قریب آئیں گی بلکہ مستقبل میں اس صلح کی برکات سے علاقے میں امن بھی قائم رہے گا جبکہ اہل علاقہ نے سابق ناظم مریالی ملک اکرام ایسر کو صلح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو سراہا

Exit mobile version