خانیوال یونیورسٹی کالج آ ف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں ٹریفک آ گاہی سیمینار کا انعقاد ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب 131

خانیوال یونیورسٹی کالج آ ف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں ٹریفک آ گاہی سیمینار کا انعقاد ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب

خانیوال یونیورسٹی کالج آ ف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں ٹریفک آ گاہی سیمینار کا انعقاد ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب

خانیوال 27اکتوبر21(سعید احمد بھٹی) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور سہیل اختر سکھیرا کے احکامات اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی کالج آ ف منیجمنٹ اینڈ سائنسز میں ٹریفک آ گاہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر نجیب حیدر نے کی۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان منصور، انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ راجہ حسن منصور، ایس ٹی ڈبلیو راؤ انصر محبوب، ٹریفک آ گاہی آ فیسر رانا احسن سمیت اساتذہ اور طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر نجیب حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹریفک پولیس کی جانب سے آ گاہی مہم کا مقصد نوجوانوں کو ٹریفک رولز، روڈ سیفٹی اور حادثات کی وجوہات بارے معلومات کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے‘جب تک ہم اپنے رویوں کو درست نہیں کریں گے اس وقت تک ٹریفک حادثات میں کمی ممکن نہیں، شہریوں اورطلبہ کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری بے حد ضروری ہے مہذب قوموں کی پہچان ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے ہے۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر سلمان نے ٹریفک افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا

کہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لئے طلبہ سمیت عام شہریوں کو اپنی ِذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ٹریفک رولز پر عمل کرنا چاہیے۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ راجہ حسن، راؤ احسن ودیگر نے کہا کہ تیز رفتاری، غیرمحتاط ڈرائیونگ،اوورلوڈنگ،ون وے کی خلاف ورزی ،اوورٹیکنگ، غیرتربیت یافتہ ڈرائیونگ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال روڈ حادثات کی بڑھتی وجہ ہے جس کی روک تھام کے لئے ٹریفک افسران طلبہ کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔مقررین نے روڑ سیفٹی و ٹریفک قوانین اور اینٹی سموگ مہم‘سپیشل کمپین ہائے‘بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل ڈرائیونگ اور ون وے کے متعلق تفصیلی آ گاہی فراہم کی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں