ضلع مہمند ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ترقیاتی عمل بلدیاتی انتخابات اور اے ڈی آر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)صوبائی وزراء کے موجودگی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ترقیاتی عمل بلدیاتی انتخابات اور اے ڈی آر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔ تقریب میں سیاسی ورکرز، علماء سمیت قومی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت۔ ترقیاتی عمل میں سست روی ، اے ڈی آر میں مشران کو کم نمائندگی، بلدیاتی انتخابات قبل ازوقت اور علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کی نشاندہی کئے گئے۔ نصف شرکاء کے سوالات اور نشاندہی وقت کی کمی سے باقی رہ گئے
۔ قبائلی کے مسائل سننے پر ششدر رہ گئے۔ قبائلی اضلاع کے مسائل سے وزیر اعلیٰ آگاہ کرینگے۔ موجودہ حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی میں حاص دلچسپی لے رہے ہیں۔ صوبائی وزراء۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حصوصی ہدایات پر وزیر اعلیٰ کے پی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی انتخابات اور اے ڈی آر کے اصلاح احوال پر تمام قبائلی اضلاع کے دوروں کیلئے صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیا ہے۔ جس کے سلسلے میں آج بروز بدھ کو غلنئی جرگہ حال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں صوبائی وزراء انورزیب وزیر عشر و زکوٰۃ، اقبال وزیر ریلیف و آبادکاری، تاج محمد ترن انرجی اینڈ پاور نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ ڈی سی مہمند غلام حبیب ڈی پی او مہمند ایم پی اے عائشہ مہمند، تمام محکموں کے افسران، سیاسی ورکرز، علماء اور قومی مشران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ تقریب میں علاقے کے پسماندہ اور مسائل کے انبار لگ گئے۔ جس پر وزراء ششدر رہ گئے۔ جبکہ تعلیم، صحت، روڈز کے ابتر صورتحال سمیت بلدیاتی انتخابات اور اے ڈی آر میں کم مشران کو نمائندگی دینا زیر بحث رہے۔
اور مشران نے بلدیاتی انتخابات سے قبل از وقت جیسے انضمام قرار دیا۔ تقریب میں زکوٰۃ کو غیر سیاسی مستحق میں تقسیم ذکر پر انورزیب کڑی تحقیق کا حکم دیا۔ صوبائی وزراء نے علاقے میں ریسکیو کے چار سنٹر قائم کرنے سمیت وکیشنل سنٹرز تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ تقریب کے بعد صوبائی وزراء، مقامی انتظامیہ، علماء، سیاسی ورکرز اور قومی مشران نے کشمیریوں بلیک ڈے منایا گیا۔