Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یو م سیاہ احتجاجی ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد

خانیوال 27اکتوبر2021 (سعید احمد بھٹی) ملک بھر کی طرح ضلع خانیوال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یو م سیاہ احتجاجی ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کرکے منایا گیا۔ یوم سیاہ پر ڈسٹرکٹ جناح لائبریری سے ریلی کا انعقاد کا ہوا جس کی قیادت ڈی پی اومحمدعلی وسیم اور ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کی۔احتجاجی ریلی میں ممبران امن کمیٹی‘علمائے کرام‘صحافی برادری‘سرکاری افسران وملازمین‘طلباء اورشہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی پی اومحمدعلی وسیم نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے

کہاکہ میں اپنے کشمیری بھائیوں کی دلیرانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں‘ہم کشمیری بھائیوں سے الگ نہیں ہمارے دل ان کیساتھ دھڑکتے ہیں انشاء اللہ و دن ضرور آئے گا جب کشمیری بہن بھائیوں کو پاکستانیوں کے ساتھ آزاد فضاؤ میں سانس لیتا دیکھے گیں۔ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کے قیام کا خواب شرمند تعبیر نہیں ہوسکتا‘

بھارت کو مظلوم کشمیریوں کا حق دینا ہوگا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی میں کشمیری بنے گا پاکستان،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی کے اختتام پر ممبر امن کمیٹی ذو الفقار علی رضوی نے اسلام کی سر بلندی پاکستان کے استحکام اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کروائی۔

Exit mobile version