ضلع مہمند مختلف کیڈرز کے 179 امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز جاری ڈی ای او مہمند 154

ضلع مہمند مختلف کیڈرز کے 179 امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز جاری ڈی ای او مہمند

ضلع مہمند مختلف کیڈرز کے 179 امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز جاری ڈی ای او مہمند

ضلع مہمند( افضل صافی سٹی رپورٹر ضلع مہمند)ضلع مہمند ،ڈی ای او مہمند نورحسن نے مختلف کیڈرز کے 179 امیدواروں کی تعیناتی آرڈرز جاری کردیئے. جس میں سی ٹی میل 33 سی ٹی فیمل 30 ڈی ایم 14 ڈی ایم فیمل 21 پی ای ٹی میل 15 پی ای ٹی فیمل 22 ٹی ٹی میل 6 فیمل 01 اے ٹی میل 15 اے ٹی فیمل 3 شامل ہیں. اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او مہمند زبیر خلیل ،ڈی پی سی کمیٹی کے ممبران پرنسپل ہائی سکول لکڑے شیر علی خان، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کرام اور دیگر لوگ موجود تھے.

یاد رہے کہ ان امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دسمبر 2020 میں ایٹا کے تحت ہوئی تھی.. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مہمند نورحسن نے کہا کہ ان اساتذہ کی بھرتیوں سے ضلع مہمند کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا. اور علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ اور معیار تعلیم بہتر ہوجائے گی.

انہوں نے نئے بھرتی ہونے اساتذہ پر زور دیا کہ نونہال قوم کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں. اور دن رات محنت اور لگن سے کام کرکے مستقبل کے معماران کو صحیح معنوں میں ملک وقوم کے لیے فائدہ مند بنائیں. پروگرام کے آخر میں انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ میں تقرر نامے تقسیم کیے..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں