جدہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستانی صحافی برداری کے اعزاز میں عشائیہ 150

جدہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستانی صحافی برداری کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستانی صحافی برداری کے اعزاز میں عشائیہ

جدہ ۔نورالحسن گجر سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما گوجرانوالہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی مبشر افضل چیمہ کی جانب سے جدہ میں پاکستانی صحافی برداری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیاعشائیہ میں جدہ میں مختلف صحافتی فورم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد افضل چیمہ نے صحافیوں کے لیے اپنے تعریفی الفاظ میں کہا کہ دیار غیر میں جس طرح صحافی اپنے آپکو مشکل میں ڈال کر اپنی کیمونٹی کی آواز بنتے ہیں

سب قابل تعریف ہیں صحافیوں کے بغیر معاشرہ نامکمل ہے۔جونئیر صحافیوں پر لازم ہے کہ وہ سینئیر صحافیوں کی عزت کریں اور ان سے سیکھنے کے عمل پر زور دیں کیونکہ اچھی صحافت کے لیے سیکھنا اور تعلیم کا ہونا ضروری ہے میری ہمشہ خواہش رہی ہے کے اوورسیز میں ہم سب مل کر ساتھ چلیں ہمیں آپس کے اختلاف ختم کرنے چاہیں اور سب کو ملکر اپنے کیمونٹی اور ملک کے لیے کام کرنا چاہے

اس موقع پر پی ٹی آئی جدہ کے مقامی رہنماچوہدری اکرم فیض اور انجم اقبال وڑائچ بھی موجود تھے جنہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے مبشر افضل چیمہ صاحب نے ہمشہ کمیونٹی میں اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ہے سب کو متحد کرنے کی بات کی ہے جس پر ہم انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں